"ایک انسانی دل جہاز میں رہ گیا ہے", پائلٹ کا دوران پرواز حیران کن اعلان

فوٹو آفیشل ساؤتھ ویسٹ فیس بک اکاؤنٹ

واشنگٹن : امریکی ائیر لائن کی سنگین غلطی کی وجہ سے کسی کی طرف سے عطیہ کیا گیا انسانی دل ضائع ہوتے ہوتے رہ گیا ۔


تفصیلا ت کے مطابق امریکی ائیر لائن کسی کی طرف سے عطیہ کیا گیا دل مخصوص مقام پر اتارے بغیر ہی آگے چل پڑی ۔امریکہ کی ساﺅتھ ویسٹ ائیر لائنز کی پرواز سیاٹل سے ڈیلاس جارہی تھی ۔مسافر طیارے کو پرواز کے کئی گھنٹے بعد واپس بلایا گیا کیونکہ اس میں موجود انسانی دل کو عملہ اتارنا بھول گیا تھا ۔

عطیہ کردہ انسانی دل کو مسافر طیارے کے ذریعے کیلفورنیا سے سیاٹل لایاگیا جہاں اس مقامی ہسپتال پہنچانا تھا ۔ لیکن جہاز کے عملے نے عطیہ کردہ دل کو کیلفورنیا بھجوا گیا ۔

طیارے میں سوار مسافروں کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ" ایک انسانی دل جہاز میں رہ گیا ہے" جس کی وجہ سے فلائٹ کو واپس موڑا جا رہاہے ،

مسافر طیارے کا رخ آدھا راستہ تہہ کرنے کے بعد واپس کیلفورنیا ائیر پورٹ کے لیے موڑ دیا گیا ۔تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث ایک انسانی دل ضائع ہونے سے بچ گیا ۔