موسم سرما میں ان غذاؤں کا استعمال مت کریں, ماہرین

موسم سرما میں ان غذاؤں کا استعمال مت کریں, ماہرین
کیپشن: فوٹو بشکریہ: فوڈی باوا

موسم سرما  میں جیسے ہی شدید سردی کا آغاز ہوتا ہے تو  لوگوں میں  کھانے پینے کا رجحان کافی بڑھ جاتا ہے، یہ موسم گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ کھانے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے مگر اس میں ہر چیز کو  کھانے میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

 

ماہرین کے مطابق موسم سرما میں خشک میوہ جات، گریاں اور سبزیوں سمیت اس موسم کے  پھلوں کو زیادہ کھانا بہتر سمجھا جاتا ہےلیکن  کچھ غذائیں ایسی ہیں جنہیں اس موسم میں کم استعمال کرنا ہی صحت کے لیے  بہتر ہوتا ہے، اس غذاؤں  کی فہرست درج ذیل ہے۔

 

دودھ سے بنی مصنوعات:

دودھ ایک  مکمل غذا  ہے مگر موسم سرما میں  اس کا استعمال کم کردینا چاہئے کیونکہ  دودھ بلغم کا باعث بنتا ہے جو گلے میں خراش کو بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ہر شخص اس موسم میں چائےاور  کافی کا استعمال پسند کرتا ہے مگر ان مشروبات میں دودھ کی وجہ سے پائی جانے والی چکنائی  کی زیادہ مقدارجسم میں پانی کی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

 گوشت اور انڈے:

دونوں چیزیں پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں لیکن  بہت زیادہ پروٹین گلے میں خرابی کا سبب بن  سکتی ہے، خاص طور پر موٹا  گوشت یا  زیادہ چربی والا گوشت اس مسئلے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ اس کی نسبت مچھلی اور مرغی کا گوشت نسبتاً بہتر آپشن ہیں۔

 

تلی ہوئی غذائیں:

ڈیپ فرائی غذائیں ٹرانس فیٹ سے بھرپور ہوتی ہیں جو  جسم کو  غذائی فائدہ پہنچائے بغیر ہی کیلوریز  کی مجموعی مقدار کو بڑھا دیتی ہے، اس طرح کی غذائیں بدہضمی یا معدے کے دیگر مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ اس موسم میں دوسرے موسم کے پھل کبھی بھی استعمال نہ کریں، اس کی جگہ زیادہ ترش پھل جیسے مالٹے، کینو وغیرہ کا استعمال کریں۔

 

چینی طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما میں زیادہ میٹھا کھانا جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرسکتا ہے جو مختلف امراض سے بچنا ناممکن کر دیتا ہے۔