تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، آصف علی زرداری

تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا ہو گا، آصف علی زرداری
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ماجد آغا ٹوئیٹر اکائونٹ

حیدرآباد :آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں اسلام آباد بیٹھے اندھوں اور  گونگوں سے مخاطب ہوں کہ ہم نے پہلے 100دن میں مشرف کی چھٹی کی، میں غریب عوام کی تکلیف محسوس کرنے والا لیڈر ہوں،  آپ  لوگ لائے گئے ہیں آپ  سے کوئی کام نہیں ہوسکے گا۔ 

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسابق صدر و  پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا نہیں آتا مگر میں سیاست کا کھلاڑی ہوں، موجودہ حکومت کو مرغی اور انڈے کے علاوہ   کوئی کام نہیں آتا۔ 

سابق صدر نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں کیسز زیر التواء ہیں اُن کو حل کرنا چاہیے، تمام  اداروں کو  اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیےاور جس کی نوکری3سال کی ہےاُس کوفیصلےکرنےکا کوئی حق نہیں ان لوگوں کو پاکستان کے ساتھ مذاق کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ سوات کودہشتگردوں سےآزادہم نے کروایا، کراچی میں  تجاوزات کےنام پر 5لاکھ لوگوں کو  روزگارسےمحروم کیا  گیا، ہمیں پانی کےحصول کےلیےنئے طریقےلانے پڑیں گے، ملکی ترقی میں مقامی سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے چاہیئے،  عوام کوپینےکاپانی فراہم کرنا  پیپلز پارٹی کی  اولین ترجیح میں شامل ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور دریائے سندھ کا پانی پیتے ہیں۔