قطر نے سعودی عرب کی دعوت پر گلف کارپوریشن اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا

قطر نے سعودی عرب کی دعوت پر گلف کارپوریشن اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا
کیپشن: image by facebook

دوحہ : قطر نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک پر عدم اعتماد کا اظہارکر دیا ہے ، قطر نے سعودی عرب کی دعوت کے باوجود پرشین گلف کارپوریشن اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قطر پرشین گلف کارپوریشن کے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہا ہے کیونکہ یہ ایک بے زبان اور ناکارہ کارپوریشن ہے جو کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

92bf8a724d48904b0cc7b9d42479b6ef

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اب تک کارپوریشن سے جڑے دیگر ممالک کے مسائل سے مکمل طور پر ناواقف ہیں اور ان کو حل کرنے کی بات تو  بہت دور  کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک اب تک بڑے معاشی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اہلیت کے باوجود  ان ممالک سے تعاون اور ان کے مسائل کو حل نہیں کر رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں جب ہمیں کارپوریشن اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے تو اس سے ہرممکن طور پر انکار  کر دینا چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت میں دیگر عرب ممالک نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں جس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ قطر نے دہشتگردی کو فروغ دیا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔