وزیراعظم عمران خان سے یاسر شاہ کی بنی گالہ میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے یاسر شاہ کی بنی گالہ میں ملاقات
کیپشن: فوٹو بشکریہ : پی ٹی آئی آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے یاسر شاہ کو  200 تیز ترین وکٹیں لینے پر مبارک باد دی اور دورہ جنوبی افریقہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جب  وزیراعظم نے نیوزی لینڈ سے سیریز ہارنے کی وجہ پوچھی تو حیران  رہ گئے۔ 

اس کے بعد وفاقی وزیر  فواد چوہدری سے بھی سٹا ر کرکٹر  کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے بھی یاسر شاہ کو مبارکبار دی، انہوں نے طنزیہ انداز میں شیری رحمان کا ذکر بھی کیا اور کہا یاسر شاہ نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا  نام نہیں سنا تھا میری ٹوئٹ سے  یاسر شاہ بھی شیری رحمان کو جان گئے ہیں جس پر شیری کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ 

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43

9a0e1aa459ff0c208f55783e7caf840c

یادرہے کہ ابو ظہبی میں یاسر شاہ نے 33 ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کر کے 82 سال پرانا ریکارڈ تو ڑ دیا تھا،  اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسڑیلین لیگ سپنر کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے 1936 میں جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں اپنے کیئرر کے 36 ویں ٹیسٹ میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔