امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی ٹاپ ماڈلز کی فہرست جاری کر دی

امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمانے والی دنیا کی ٹاپ ماڈلز کی فہرست جاری کر دی
کیپشن: image by facebook

نیویارک :امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی امیر ترین اور سب سے زیادہ تنخواہ لینے والی ماڈلز کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ماڈل کینڈل جینر کا پہلا نمبر ہے جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 22.5 ملین ڈالر ہے .

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی ماڈل کیرلی کلوز ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 13 ملین ڈالر کے قریب ہے ، تیسرا نمبر    کرسی تیگن کا ہے جن کے اثاثوں کی تعداد 11.5ملین ڈالر بنتی ہے .

چوتھے نمبر پر ماڈل روزی ہنٹنگٹن واٹلی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 11.5 ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے ۔اس فہرست میں چھٹا نمبر ایک برازیلی ماڈل جائسیلے باونڈچن کا ہےجن کے اثاثوں کی مالیت 10ملین ڈالر بنتی ہے.انھوں نے اپنی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کو "لیسن" کا نام دیا گیا ہے.

فوربز میگزین کی جاری کر دہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارا ڈیلی وائن کا ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 10 ملین ڈالر کے قریب بنتی ہے ۔