سندھ بھر میں گیس بحران ختم ، سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی شروع

سندھ بھر میں گیس بحران ختم ، سی این جی سٹیشنز پر گیس فراہمی شروع
کیپشن: image by facebook

کراچی:کراچی میں سی این جی سٹیشنز پر گیس بحران بلا آخر ختم ہو گیا ہے ، تمام سی این جی سٹیشنز پر گیس بحال کر دی گئی ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اپنی گاڑی میں سی این جی سٹیشن پہنچے اور گیس بھروائی ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کے سی این جی سٹیشنزپر گیس بحران بلاآخر ختم ہو گیا ہے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل خود اپنی گاڑی میں سی این جی سٹیشنز گئے اور وہاں پر اپنی گاڑی میں گیس بھرائی ، دیگر شہریوں نے بھی قطار میں لگ کر گاڑیوں میں گیس بھروائی ۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کا گیس پر حق ہے جو اس کو ضرور ملے گا ،سال کے تین ماہ گیس کی قلت ہوتی ہے اس دوران صنعتوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن عوام کی سہولت کے لیے سی این جی ستیشنز کو مسلسل گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔

اس سے قبل وزیر پٹرولیم غلام سرور نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک شروع ہو جائے گی ، وزیراعظم نے ملکی سطح پر گیس بحران ختم کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے ۔