وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، عمران خان نے مشرق وسطی کے تنازعات سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک میں اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق دورہ دونوں ممالک کی قیادت میں مختلف امور پر مشاورت کا تسلسل ہے اور پاکستان مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ دنیا اور خطے کے امن کیلئے کوششوں میں مدد فراہم کرتے رہیں گے،

وزیر اعظم نے روزہ رسولﷺ پر حاضری دی، نوافل بھی ادا کیے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔