تحریک انصاف کی حکومت میں مسئلہ کشمیر حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈا پور

تحریک انصاف کی حکومت میں مسئلہ کشمیر حل کر لیا جائے گا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر امورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہی کشمیر کے مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتہا پسند مودی سرکار نے 133 دن سے مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ بند رکھا ہے وہاں میڈیا کے جانے پر پابندی عائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے اب تک تقریباً 10 ہزار نوجوانوں کو گرفتار کر کے مختلف جگہوں پر منتقل کردیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 72 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ چلتا آ رہا ہے اس دوران اس مسئلے کو اجاگر کرنے میں بہت بڑا خلا آیا جس کی وجہ سے وہاں کی ایک نسل کو مسئلہ کشمیر کا پتہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، وہاں کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور پلیٹ گن کا استعمال کررہی ہے جس سے کثیر تعداد میں شہری نابینا ہوگئے ہیں۔