ہماری حکومت نے پانچ یونیورسٹیز بنادی ہیں، راجہ یاسر ہمایوں

ہماری حکومت نے پانچ یونیورسٹیز بنادی ہیں، راجہ یاسر ہمایوں

لاہور: صوبائی  وزیر ہائیر ایجوکیشن  راجہ یاسر ہمایوں  نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہماری حکومت نے پانچ یونیورسٹیز بنادی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے  کہا کہ ہم نے 5 یونیورسٹیز بنا دی ہیں،جامعات بننے میں 3 سے 5 سال لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار  جامعات میں تدریسی عمل شروع ہوچکا ہے۔جامعات چند ماہ میں نہیں بن جاتیں ان کی تعمیر پر کام ہوتے ہیں،کل مریم نواز نے کہا 2 سال میں ایک یونیورسٹی نہیں بنائی۔

بنائی جانے والی یونیورسٹیوں کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ یونیورسٹی میانوالی اور راولپنڈی میں بن چکی ہیں،بابا گرونانک یونیورسٹی کا تعمیراتی کام جاری ہے،تھل،بھکر،حافظ آبادیونیورسٹی،سیالکوٹ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں 10 سالہ دور میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبے ادھورے چھوڑے ،حکومت ادھورے منصوبوں کو بھی مکمل کررہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10 سال میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، 10 سال میں ان کی کارکردگی صرف ایک یونیورسٹی کی ہے،کوشش ہے شعبہ تعلیم کی راہ درست کریں۔

پنجاب میں جو بھی آتا ہے وہ پنجابی بن جاتا ہے، پنجاب سب کو رہنے کیلئے جگہ اور کھانے کیلئے کھانا بھی دیتا ہے، پنجاب کسی ایک کا نہیں سب کا ہے۔

داتا کی نگری میں کوئی   بھوکا نہیں رہتا،لاہور میں آکر کاروبار یا کام کرنے والوں کے حالات بدل جاتے ہیں۔لاہور کھلے دل کا ہے یہاں سب کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

محمود اچکزئی نے پنجاب کے عوام پر جو الزام لگایا وہ غلط ہے،محمود اچکزئی اس پنجاب کی بات کر رہے ہیں جو قیام پاکستان سے پہلے تھا۔

وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں   کا کہناتھا کہ پی ڈی ایم لاہورجلسے میں تعلیمی شعبےسے متعلق غلط حقائق پیش کئے گئے،ایچ ای سی جو کر رہی ہے وہ ٹھیک کر رہی ہے۔ 

شہبازشریف شو شا کے عادی تھے انہوں نے دعویٰ کیا تھا بلوچستان کے طلبا کو مفت تعلیم دی جائے گی، شہبازشریف نے ان طلبا کی تعلیم کیلئے کوئی فنڈ مختص نہیں کیا تھا۔

گورنرپنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ کیلئے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔