لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر

لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: سموگ کے بادلوں نے باغوں کے شہر لاہور کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جو آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں 420ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آج پھر پہلے نمبر پر ہے۔ 
سکولوں میں ہفتہ وار 3روزہ تعطیلات بھی کچھ کام نہ آ سکیں اور سموگ کے بادل ویسے ہی برقرار ہے اور مختلف شہر اس کی لپیٹ میں ہے جن میں سب سے نمایاں لاہور ہے جو آج بھی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق مال روڈ اور ٹاؤن ہال کے گرد ایئر کوالٹی لیول 200، نیشنل ہاکی سٹیڈیم 401اور ڈی ایچ اے فیز سکس میں اے کیو آئی 420ریکارڈ کیا گیا اور شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 
پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں اے کیو آئی لیول بھی الگ رہا، راولپنڈی میں ایئر کوالٹی انڈیکس 188، فیصل آباد 158اور رحیم یارخان میں اے کیو آئی لیول 139ریکارڈ کیا گیا ہے۔