کابل میں 20سالہ طویل جنگ کے بعد مو سم سرما کی پہلی برفباری سے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے 

Kabul Snowfall, Afghanistan Snow falling

کابل :20 سال جنگ کے ماحول میں زندگی گزارنے والی افغان عوام موسم سرما کی پہلی برفباری کے نظارے  دیکھنے  کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ،ایک آزاد فضا میں قدرت کے نظارے دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری سڑکوں پر نکل آئے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ طویل جنگ کے بعد افغان عوام نے پہلی دفعہ سکھ کا سانس لیا اور عالمی افواج کے انخلا کے بعد پہلی دفعہ موسم سرما کو انجوائے کرنے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

اس وقت  افغانستان کے  دارلحکومت کابل میں  شہری موسم سرما کی پہلی برف  باری  کا نظارہ  کر رہے ہیں ۔ 

  افغان محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ   برف باری  رات گئے تک جاری رہے گی اور درجہ  حرارت  منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گِر جائے گا ۔

واضح رہے گزشتہ رات سے شروع ہونے والی برفباری نےکابل شہر کے متعدد علاقوں میں  برف  نےسفید چادر  اوڑھ لی ہے ۔