کورونا کا نیا ویرنٹ اومیکرون ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا 

کورونا کا نیا ویرنٹ اومیکرون ،عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا 

عالمی ادارہ صحت نے ایسے تمام ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے کی طرح کورونا سے حفاظت کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ کورونا وائرس کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ’’ٹیڈروس  ادہانوم‘‘نے جینیوا میں میڈیا بریفنگ میں کہا  کہ 77 ممالک میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراس بات کا امکان ہے جن ممالک میں 'اومی کرون کی موجودگی کااعلان نہیں کیا گیا وہاں بھی یہ موجود ہو۔

اومی کرون کی تصدیق کے بعد سے متعدد ممالک نے فضائی سفر کی پابندیاں نافذ کی تھیں  لیکن یہ اقدامات بھی کورونا وائرس کی اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔


لہذا ایسے تمام ممالک پھر وہ ہی احتیاطی تدابیر اختیار کریں جو انہوں نے اس سے قبل آنے والے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کیں تھیں ،کیونکہ ایمی کرون پہلے تمام ویرنٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جس سے بچائو کا واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت نے ایسے تمام افراد کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد نے ابھی ویکسین نہیں لگوائی وہ ویکسین لگوا لیں اور ایسے تمام افراد جنہوں نے ایک ڈوز لگوائی اور دوسری ابھی تک نہیں لگوائی وہ ضرور اپنی دوسری ڈوز کو مکمل کر لیں ۔

واضح رہے اس وقت کئی ایک ممالک ایسے بھی ہیں جو کوروناکے نئے ویرنٹ سے بچنے کیلئے اضافی ڈوز مطلب بوسٹر بھی لگا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حفاظت کی جا سکے ۔