پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

Petrol Crisis in Pakistan,Shell,PSO,Pakistan Petrol Pump

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک دفعہ پھر عوام کیلئے افسردہ کر دینے والی خبر آگئی ،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے آئیں بائیں شائیں کرنے لگی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود حکومت آئیں بائیں شائیں کرنے لگی ۔

اگرچہ دوسری طرف اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے ،تاہم ذرائع کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری ماننے سے انکا ر کر دیا ہے ،حکومت کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیلرز مارجن بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات زیادہ سستی نہیں کی جا سکتیں ۔

اوگرا کی طرف بھیجی جانے والی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو چکی ہے ،اوگرا نے پٹرول 10روپے 30 پیسے ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8 روپے 65 پیسے سستا کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

ا س سے قبل عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا تو حکومت نے اُسی روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا ،پٹرول کی قیمت بڑھا کر 145.82 روپے تک پہنچا دی ،لیکن اب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو ئی ہے