ناسا کا جہاز ’’پارکر ‘‘غلطی سے سور ج کی حدود میں پہنچ گیا ،پھر کیا ہوا ؟

ناسا کا جہاز ’’پارکر ‘‘غلطی سے سور ج کی حدود میں پہنچ گیا ،پھر کیا ہوا ؟

ناساکا پارکر نامی خلائی جہاز سور ج کی بیرونی فضا میں اچانک داخل ہو ا تو سائنسدانوں کے سر چکڑا گئے ،خلائی جہاز سور ج کی حدود میں پہنچا تو اسے بے انتہا گرمی اور ا لٹرا وائلٹ شعاعیں جھیلنی پڑیں جس سے کئی سائنسدانوں کے سر چکڑا گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 'پارکر ' نے سورج کے گرد موجود خطے میں کچھ ہی دیر کے لیے غوطے لگائے،سورج کی اس حدود کو کورونا کہا جاتا ہے۔خلائی جہاز کو بے انتہا گرمی اور الٹرا وائلٹ شعاعیں جھیلنی پڑیں ،مگر اس سے سائنسدانوں کو نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں کہ سورج کیسے کام کرتا ہے۔

تین سال قبل لانچ کیے گئے اس خلائی جہاز کا مقصد ویسے تو ایسے تمام حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی بنا یا گیا ہوتا ہے کہ اگر غلطی سے بھی کسی ایسی جگہ پر چلا بھی جائے تو ناموافق حالات کا بھی سامنا کر سکے ۔

اس خلائی جہاز کی خصوصیت ہے کہ سورج کے سامنے سے یہ اکثر گزر بھی جاتا تھا لیکن اس دفعہ یہ سورج کی حدود میں داخل ہو گیا ،نا سا کے مطابق یہ خلائی جہاز  پانچ لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔