حکومت کا پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حکومت نے بالآخر مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف دیدیا ،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

 حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 140 روپے 82 پیسے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل 137 روپے 62 پیسے فی لیٹر ،مٹی کا تیل 109 روپے 53 پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر میں مقرر کردی گئی ہے۔