بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کا آخری زخمی کیپٹن ورون سنگھ دم توڑ گیا

 بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کا آخری زخمی کیپٹن ورون سنگھ دم توڑ گیا
کیپشن: بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے کا آخری زخمی کیپٹن ورون سنگھ دم توڑ گیا
سورس: فائل فوٹو

نئی دہلی:بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ورون سنگھ کی موت کی تصدیق بھارتی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کی گئی۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے کنور ضلع میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

c3d8bdc3f27a46c78cc06085d361d896

انڈین فضائیہ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کو گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے بہت دکھ ہے۔ وہ 8دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈین فضائیہ اس مشکل گھڑی میں ان کی سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے۔

خیال رہے کہ 8 دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔