’’نانی مریم نواز ‘‘کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے , ویڈیو وائرل

Marryam Nawaz, PMLN, Junaid Safdar, Wallima, Nawaz Sharif
سورس: Images Source : Twitter Facebook

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر ایسے چرچے ہوئے کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگیں ۔

 مریم نواز کے بیٹے کی شادی پرمریم نواز ٹک ٹاک ایپ پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں،ان کے مداح سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تصاویر اور ویڈیوز پر گانے لگا کر اپ لوڈ کرنے لگے۔

8ded6f6e0d4407d540fe361a985cfb61

مریم نواز جہاں اپنے بیٹے کی شادی پر عروسی ملبوسات زیب تن کئے وہیں لوگ یہ بھی سوال کرتے نظر آئے کہ میک اپ کہاں سے کروایا ،ڈریسز کی سلیکشن میں کس نے معاونت کی اور فوٹو شوٹ کہاں سے کروایا ؟

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے بیا خان میک اپ آرٹسٹ سے میک کرایا،نیل آرٹ انیشا یوسف کی ٹیم کر کے آئی جبکہ مریم نواز کے باقاعدہ فوٹو شوٹس عرفان احسن معروف فیشن فوٹو گرافر نے کئے۔

ڈریسز کچھ مریم نواز کی اپنی پسند اور کچھ  ڈریس حنا پرویز بٹ کی مشاورت سے بنے۔