ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے

لاہور گزشتہ  24 گھنٹے کے دوران  ملک بھر میں  کورونا  کے 4 ہزار 948 ٹیسٹ کئے گئے،  31 مریض رپورٹ ہوئے،  مثبت کیسز کی شرح  اعشاریہ 63 فیصد رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 31 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا کے 734 ٹیسٹ کئے گئے، 11 کیس رپورٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 50 فیصد رہی، کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس  کے 125 ٹیسٹ کئے گئے، 3 کیسز رپورٹ ہوئے،   وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 40 فیصد رہی۔

  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران   لاہور میں کورونا کے 835 ٹیسٹ کیے گئے،  کورونا کے 5 مریض رپورٹ ہوئے،  ا وائرس کی شرح  اعشاریہ 60 فیصد رہی ۔

مصنف کے بارے میں