پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کراچی ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کردیں

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے کراچی ٹیسٹ کے لیے تیاریاں شروع کردیں

کراچی :پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے  ٹیسٹ  میچ   کیلئے  تیاریاں  شروع کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑی کافی دیر تک پچ کا جائزہ لیتے رہے ،پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ، کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی پچ کا بغور جائزہ لیا۔

 پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کے لیے  گراونڈ پہنچ گئی ,جبکہ انگلینڈ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس کررہے ہیں ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔


واضح رہے کہ 3 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں