دنیا میں ایک ایسی بلی بھی ہے جس کی لمبائی دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

 دنیا میں ایک ایسی بلی بھی ہے جس کی لمبائی دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

میسا چوسٹس: مرفی بلی کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد ہے۔

میساچیوسیٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے،  لوگ ایسے  دیکھ کر شیریا جنگلی بلی  سمجھتے ہیں  ، اس بلی کو دیکھنے کیلئے دور دور سے لوگ   برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں ۔

 یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں، یہ بلی   ہر ماہ یہ 70 ڈالر کے خشک میوےکھاجاتی ہے، جبکہ اس  کا  معمول کا کھانا اس سےبھی مہنگا ہے۔

 

بلی کے ماکان کا کہنا ہے  کہ انہوں  نے گزشتہ برس نومبر میں اسے گود لیا تھا اور اب اس کی لمبائی 104 سینٹی میٹر تک جاپہنچی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت  شرارتی بلی ہے ،  اور شدید خطرناک کام بھی کرتی ہے ،

بلی کی دلچسپ ہرکتیں بتاتے ہوئے   ماکان کا کہنا تھا کہ یہ آئی فون کی کئی کیبل چباچکی ہے جبکہ کرسمس کی درجنوں لائٹ کو دانتوں سے دبا کر توڑ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے کہ کوئی الٹا سیدھا کام نہ کردے۔ 

مصنف کے بارے میں