نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ  کے دورہ پاکستان کے وقع پر  ٹم ساؤتھی  کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے،ٹیم میں کین ولیمسن، ول ینگ، نیل ویگنر، بلیئر ٹکنر  ایش سودھی،گلین فلپس،اعجازپٹیل،ہینری نکولس،ڈائرل مچل شامل ہونگے ،  ٹام لیتھم،میٹ ہینری،ڈین کونوے،ٹام بلنڈل،مائیکل بریسول کو بھی اسکواڈمیں شامل کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹرنٹ بولٹ نےخودکوسینٹرل کنٹریکٹ سےالگ کر لیا ہے اور  دورہ پاکستان سےدستبردار ہوگئے، فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر کائیل جیمسن انجری کے پاس ٹیم سے باہر ہوگئے ۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچزز شیڈول ہیں،پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ ملتان جبکہ تینوں ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں