پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 7روپے تک کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 7روپے تک کمی کا امکان

کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں کمی کا امکان ہے ۔

  ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑسکتے ہیں، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر  9 روپے  جبکہ   پیٹرول کی قیمت میں  ساڑھے 7 روپے فی  لیٹر کمی کا امکان ہے۔


ذرائع  کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف دباؤکے تحت سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل بڑھائے جانے کا امکان ہے۔قیمتوں میں کمی سیلز ٹیکس  اور پی ڈی ایل میں ایڈجسٹ ہوئی تو تیل  کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں