پاکستان کی معروف شیف  شیرین انور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

 پاکستان کی معروف شیف  شیرین انور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

کراچی :نجی ٹی وی سے وابستہ پاکستان کی معروف شیف  شیرین انور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔

شیرین انور  کا  اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی کے  ایک مارننگ شو میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا   "میرے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس نے مجھے بہت زیادہ خوفزدہ کیا، ڈاکو مجھے پہچان گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ شیرین آپا ہیں نا'۔

پاکستانی شیف نے کہا  'انہوں نے مجھے 2 سے 3 تھپڑ مارے اور دھمکی دی کہ اگر تم نے کسی کو ہماری شکایت کی تو تمہیں ٹی وی پر آکر گلا کاٹ کر  جان سے مار ڈالیں گے'۔

شیرین انور کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ان پر اتنا گہرا اثر ڈالا کہ اب کوئی بھی موٹر سائیکل ان کے قریب سے گزرتی ہے تو وہ کانپنے لگتی ہیں، انہیں خوف آتا ہے کہ کہیں وہی لوگ دوبارہ ان کے سامنے تو نہیں آگئے۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں