امریکی سینٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کرلیا

امریکی سینٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے سرکاری ملازمین کو حکومت کے ڈیوائسز پر ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکنے کا  بل منظور کرلیا۔


غیرملکی میڈیا  پورٹس کے مطابق منظوری کے لیے صدر جوبائیڈن کے پاس جانے سے پہلے اس بل کو امریکی ایوان نمائندگان سے بھی منظور ہونا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگلے ہفتے ایوان نمائندگان سے  بل  منظور ہونے کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ  قومی سلامتی کو درپیش  خطرات کے پیش نظر امریکا کی مزید دو ریاستوں الاباما اور یوٹاہ نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

ٹک ٹاک کے ترجمان نے امریکی ریاستوں سے پابندی لگائے جانے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اتنی ساری ریاستیں بےبنیاد اور سیاسی الزامات کی وجہ سے یہ پابندی لگا رہی ہیں۔ 

خیال رہے کہ  اس سے پہلے ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساؤتھ کیرولائنا اور ساؤتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں