طالبان بھی بھارت کے نقش قدم پر ، چمن میں شہری آباد ی پر فائرنگ ، ایک شہید ، 15 زخمی

طالبان بھی بھارت کے نقش قدم پر ، چمن میں شہری آباد ی پر فائرنگ ، ایک شہید ، 15 زخمی
سورس: File

چمن : طالبان فورسز  بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلی ہیں۔ طالبان کی طرف سے چمن میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

  نیو نیوز کے مطابق پاک افغان چمن بارڈر پر صورت حال ایک بار پھر کشیدہ  ہے۔ افغان طالبان فورس کی جانب سے  شہری آبادی پر گولہ  باری اور فائرنگ کی جارہی ہے ۔ایک شخص شہید اور  15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ 

سکیورٹی حکام کے مطابق پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کےدرمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولےگرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنےکی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی  ہے۔ افغان فورسز  کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانےکا استعمال کیا۔

حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے 2 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور  بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب  کہ کسٹمز ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں