چاہتے تھے آپ ہی آرمی چیف بنیں، شاید اللہ کو منظور نہیں تھا، اب آپ عملی سیاست میں آجائیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کا جنرل فیض حمید سے مطالبہ 

چاہتے تھے آپ ہی آرمی چیف بنیں، شاید اللہ کو منظور نہیں تھا، اب آپ عملی سیاست میں آجائیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کا جنرل فیض حمید سے مطالبہ 
سورس: Twitter

چکوال : پاکستان تحریک انصاف کے چکوال کے  رہنماؤں نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو سیاست میں آنے کی دعوت دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے آپ آرمی چیف بنیں لیکن شاید اللہ کو منظور نہیں تھا اب آپ کو سیاست میں آکر ملک کی خدمت کرنا چاہیے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے گاؤں لطیفال میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے پی ٹی آئی رہنماؤں نے جنرل فیض سے عملی سیاست میں آنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے دوران سروس اپنی چار یونین کونسلز کے لیے 25 ، 25 کروڑ منظور کرائے اب ہم گزارش کرتے ہیں آپ ان کا اجرا بھی کروائیں ۔

مصنف کے بارے میں