کیا استعفے منظور نہیں کرانا چاہتے ؟ شاہ محمود قریشی نے سپیکر کو لکھے خط پر تاریخ غلط لکھ دی 

کیا استعفے منظور نہیں کرانا چاہتے ؟ شاہ محمود قریشی نے سپیکر کو لکھے خط پر تاریخ غلط لکھ دی 
سورس: Twitter

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی طرف سے استعفوں کی فوری منظوری کے لیے ارکان کو بلانے کیلئے سپیکرقومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں ایک جگہ پر تاریخ غلط لکھ دی گئی ۔ 

شاہ محمود قریشی نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان مستعفی ہوچکے ہیں آپ تصدیق کیلئے کوئی تاریخ بتائیں جس پر ہم آکر تصدیق کرسکیں۔ 

پی ٹی آئی کی طرف سے رواں سال 11 اپریل کو قومی اسمبلی میں استعفے دیے گئے تھے لیکن شاہ محمود قریشی کی طرف سے لکھ گئے خط کے تیسرے پیرے میں  ایک سال پہلے کی تاریخ لکھ دی گئی ہے۔ خط پر 4-11-2021 لکھا گیا ہے۔ خط میں جان بوجھ کر غلط تاریخ لکھی گئی ہے یا ٹائپنگ مسٹیک ہے ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔ 

مصنف کے بارے میں