وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، قرآن پاک کی در آمد کیلئے این او سی لازمی قرار 

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ ، قرآن پاک کی در آمد کیلئے این او سی لازمی قرار 
سورس: File

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اور  قرآن پاک کی درآمد کو این او سی سے مشروط کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور یا متعلقہ صوبائی محکمے کا این او سی لازمی  ہونا چاہیے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کردیں ۔ اسلامی ریاستوں میں پرنٹ قرآن پاک کی درآمد پر این اوسی کی شرط نہیں ہوگی ۔ 

مصنف کے بارے میں