حکومت کا عوام کیلئے ریلیف، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان 

حکومت کا عوام کیلئے ریلیف، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ایک لٹر پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 214 روپے 80 میں دستیاب ہوگا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد 227 روپے 80 پیسے ہو جائے گی ۔

مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے کمی ہوگی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 169روپے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں