سعودی عرب سیاحتی دارالحکومت میں 8 لاکھ پھولوں سے سجاوٹ

 سعودی عرب سیاحتی دارالحکومت میں 8 لاکھ پھولوں سے سجاوٹ

جدہ:سعودی عرب کے علاقے عسیرمیں26ہزار مربع میٹر پرپھیلی جگہ پر رنگا رنگ پھولوں کی ایک بارہ دری نے مقامی اورغیرملکی سیاحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انواع و اقسام کے پھولوں سے سجاوٹ مقامی انتظامیہ کی عسیر کو عرب دنیا سیاحتی دارالحکومت بنانے کی مساعی کا نتیجہ ہے۔


حال ہی میں عسیر گورنری نے عسیر شہر کو دنیا عرب کا سیاحتی دارالحکومت برائے 2017 قرار دیا تھا۔عسیر کے سیکرٹری سروسز انجینیر عبداللہ المصلح نے بتایا کہ عسیر کیں پھولوں کے بچھائے قالین کے لیے الامانہ اور ابھا کوعرب سیاحتی دارالحکومت برائے 2017 کا سلوگن دیا گیا ہے۔


رنگا رنگ پھولوں کی بارہ دری کے بیچ 15 میٹر اونچا فواراہ 12 میٹر اونچائی تک پانی پھینک کر اس کی دل کشی کو اور بھی چار چاند لگا دیتا ہے۔آٹھ لاکھ پھولوں کی سجاوٹ کے لیے ماہرین نے عرق ریزی سے کام کیا ہے۔ پھولوں کی کاریوں کو عسیر کی روایتی پینٹنگز کی شکل دے کر اس کی خوبصورت کو مزید دوبالا کیا گیا ہے۔