استنبول نائٹ کلب حملہ، فرانسیسی شہری گرفتار

استنبول نائٹ کلب حملہ، فرانسیسی شہری گرفتار

استنبول: ترکی میں استنبول کے نائٹ کلب پر حملے سے تعلق کے الزام میں فرانسیسی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک نیوز ایجنسی کے مطابق 22 سالہ فرانسیسی شہری کو استنبول سے حراست میں لیا گیا ہے۔ اس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ساتھ دینے کا الزام ہے۔ واضح رہے سال نو کے آغاز پر استنبول کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں