قطری اور میاں شریف کے درمیان ہونیوالی ڈیل کی دستاویزات موجود نہیں: عمران خان

قطری اور میاں شریف کے درمیان ہونیوالی ڈیل کی دستاویزات موجود نہیں: عمران خان

اسلام آباد: پاناما لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہمارے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں۔ آج سلمان اکرم راجہ نے کہا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جبکہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بچوں اور وزیراعظم کے بیانات میں بہت بڑا فرق ہے۔ گزشتہ 9 مہینوں میں کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔

عمران خان نے کہا قطری کے آنے کے بعد ایک اور نئی کہانی شروع ہو جاتی ہے۔ قطری اور میاں شریف کے درمیان ہونے والی ڈیل کی بھی دستاویزات موجود نہیں۔ کپتان کا مزید کہنا تھا حسین نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا میں نے جائیداد خریدی ہے اور حکومت تمام باتیں ایک دوسرے پر ڈال رہی ہے۔ منی ٹریل کا ریکارڈ اسحاق ڈار کا بیان اور ایف آئی کی رپورٹ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں