فیس بک میں نئی تبدیلی نے صارفین کو پریشان کر دیا

فیس بک میں نئی تبدیلی نے صارفین کو پریشان کر دیا

اسلام آباد: فیس بک ویڈیوز کو نظر انداز کرنا ختم ہوگیا ۔فیس بک نے نئی تبدیلی کر دی ہے۔


پہلے جو  ویڈیوز آپ فیس بک کی نیوز فیڈ میں سے نظر انداز کرکے  اسکرول ڈاؤن کردیتے ہیں اب یہ ویڈیوز آپ کے لئے نئی تبدیلی لا رہی ہیں۔

فیس بک کی جانب سے یہ تبدیلی کی گئی ہے کہ اب یہ ویڈیوز اسمارٹ فون میں والیوم کے ساتھ چلیں گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ اعلان منگل کو کیا گیا کہ صارف کی اسکرین پر جیسے ہی فیس بک ویڈیو پلے ہوگی ویسے ہی اس کا والیوم بھی چلنا شروع ہوجائے گا اور جب صارف اسکرول ڈاؤن کر دے گا تو یہ والیوم بند ہوجائے گا۔

لیکن اگر آپ کا فون سائلنٹ پر ہے تو ویڈیو کا والیوم آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔

اگر آپ فیس بک کی اس نئی تبدیلی تنگ ہیں تو سیٹنگز میں جاکر اس چیز سے چھٹکارہ بھی پاسکتے ہیں۔