تیمور قتل کیس،پولیس نے قتل میں ملوث اہلکار کو بچانے کا انتظام مکمل کر لیا

 تیمور قتل کیس،پولیس نے قتل میں ملوث اہلکار کو بچانے کا انتظام مکمل کر لیا

اسلام آباد:تیمور قتل کیس میں پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کی تیاری مکمل کر لی اور اس واقعہ کو غیر ارادی قتل کا نام دینے کی کوشش میں مصروف ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں اپنی تفتیش بھی مکمل کر کے رپورٹ کو بھی مکمل کر لیا ہے جس میں فائرنگ میں ملوث اہلکار کا بے قصور قرار دے دیا ہے۔ پولیس نے قتل میں ملوث اہلکار سمیع اللہ کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکے پر مشکوک حالت میں گاڑی کو تیز رفتاری سے بھگانے کی کوشش فائرنگ کا باعث بنا، قتل غیر ارادی تھا جب کہ اہلکار کی فائرنگ کا مقصد تیمور کو جان سے مارنا نہیں تھا اور مقتول تیمور کی ساتھی لڑکی ماہین کا بیان بھی غیرارادی قتل کی تائید کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام شہادتون اور واقعات یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ قتل غیر ارادی تھا۔