پی سی بی کی گول میز کانفرنس منسوخ ہو گئی

پی سی بی کی گول میز کانفرنس منسوخ ہو گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منسوخی کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے کیونکہ بورڈ کی تمام توجہ فی الحال پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے صورتحال سے نمٹنے اور فکسنگ سکینڈل پر مرکوز ہے۔ پی ایس ایل فائنل 5 مارچ کو ہونا ہے جبکہ اس کے اگلے ہی روز گول میز کانفرنس رکھنے پر سابق پلیئرز کی جانب سے پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اب چئیرمین پی سی بی شہریار خان لاہور، کراچی اور اسلام آباد خود سابق کرکٹرز سے ملاقات کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک اسٹرکچر، پچز کے معیار کی بہتری کے ساتھ قومی و جونیئر اسکواڈز کی کوچنگ پر تبادلہ خیال کیلئے موجودہ اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے اس حوالے سے کسی آفیشل کو اعتماد میں لیے بغیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں