دہشت گردی کا خدشہ,سیکیورٹی اداروں نے پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا

لاہور : سیکیورٹی حکام کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد اسکولوں، اسپتالوں اور سی پیک کو نشانہ بنائیں گے۔

دہشت گردی کا خدشہ,سیکیورٹی اداروں نے پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا

لاہور : سیکیورٹی حکام کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد اسکولوں، اسپتالوں اور سی پیک کو نشانہ بنائیں گے۔حساس اداروں کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاٖع میں دہشت گردی کا خدشہ کیا گیا ہے، سیکیورٹی اداروں نے پنجاب بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد اسپتالوں، اسکولوں اور سی پیک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جب کہ اہم عمارتیں بھی دہشت گردوں کا ہدف ہونگی۔حساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق شام اورعراق سے آنے والے دہشت گرد اسپتال پر حملہ کرسکتے ہیں۔


 

سیکیورٹی الرٹ کے مطابق پنجاب بھر میں سرچنگ کا عمل تیز اور سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔