حدیقہ کیانی اپنے متعلق میڈیا پر چلنے والی منشیات اسمگلنگ سے متعلق من گھڑت خبروں پر بھڑک اٹھیں

حدیقہ کیانی اپنے متعلق میڈیا پر چلنے والی منشیات اسمگلنگ سے متعلق من گھڑت خبروں پر بھڑک اٹھیں

حدیقہ کیانی اپنے متعلق میڈیا پر چلنے والی منشیات اسمگلنگ سے متعلق من گھڑت خبروں پر بھڑک اٹھیں

لاہور: نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی اپنے متعلق میڈیا پر چلنے والی منشیات اسمگلنگ سے متعلق من گھڑت خبروں پر بھڑک اٹھیں جس میں ان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد خبروں نے انہیں شدید مایوس کیا۔

برطانوی ویب سائٹ کی جانب سے  حدیقہ کیانی سے متعلق منشیات اسمگل کرنے کی  خبر شائع کرنے پر گلوکارہ نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے بعد مجھ سے متعلق اس قسم کی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے کا یقین نہیں کرسکتی۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی والدہ اور بیٹے کے ساتھ ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی اور کہا کہ آج میں اپنی والدہ اور بچے کے ساتھ لاہور میں موجود ہوں اور میں یقین نہیں کرسکتی کہ لندن سے جاری ہونے والی جعلی خبر اس طرح پھیلائی جارہی ہے.