سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سینکڑوں  افراد محفوظ مقامات پر منتقل

سعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچا دی، سینکڑوں  افراد محفوظ مقامات پر منتقل

ریاض : سعودی عرب میں بارشیں ویسے تو کم ہی ہوتی ہیں مگر جب کبھی ہوتی ہیں تو اس سے نقصانات سے نمٹنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے اس کی بڑی وجہ وہاں کا سیورج سسٹم بھی ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق آسر کے علاقے میں شدید سیلاب آنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جب کہ سینکڑوں دوسرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

سول ڈیفنس کے مطابق، سیلاب سے ایک شخص ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے اور 280 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور اس کے علاوہ  آبھا اور خامس مشایت کے علاقوں سے 900 ایمرجنسی کالز بھی سنی گئی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے آبھا کے ایریا  میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ڈیم کے قریبی علاقوں میں سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں