سعودی عرب میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ویلنٹائن ڈے منایا گیا

سعودی عرب میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ویلنٹائن ڈے منایا گیا

جدہ: سعودی عرب میں پہلی بار اس سال ویلنٹائن ڈے  بھرپور انداز میں منایا گیا۔  لوکل فلاور شاپس نے اس دفعہ  مذہبی پولیس کی طرف سے کسی قسم کی پابندی نہ ہونے کے باعث  سرخ پھول بیچے ۔

سعودی شہری جو ویلنٹائن ڈے منانا چاہتے تھے انہوں نے گلاب کے پھول خریدے کیونکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ مذہبی پولیس نے ان دوکانوں سے یہ پھول زبردستی نہیں اٹھائے۔

عرب نیوز کے مطابق دوکانوں پر گلاب کے پھول بک رہے تھے مگر ان کی قیمتیں بہت زیادہ تھیں۔  ویلنٹائن ڈے کےسپیشل  ڈبوں کی قیمتیں تو 500 سعودی ریال سے شروع ہو رہی تھیں۔

مصنف کے بارے میں