سعودی عرب نے آٹے اور روٹی پر جاری سبسڈی میں کمی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے آٹے اور روٹی پر جاری سبسڈی میں کمی نہ کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ  آٹے اور روٹی پر جاری سبسڈی میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی اور ملز کے لیے لازمی ہے کہ وہ بیکریوں کو آٹا اسی قیمت پر فراہم کریں۔

الحیات نیوز پیپر کے مطابق،   سعودی عرب میں روٹی چاول کے بعد دوسرا فوڈ آئیٹم ہے جو سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے۔  اس لیے آتے کی سپلائی کو   برقرار رکھنے کے لیے زیادہ تر  گندم  امپورٹ کی جاتی ہے۔  2016 کے آخر تک  سعودی عرب نے 3 ملین ٹن گندم درآمد کی تھی۔

یہ بات جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی کہ سعودی حکومت نے گزشتہ 35 سال سے روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں