الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ

الجزائری اینکر کی طویل ترین لائیو نشریات کا نیا ریکارڈ

الجزائر: افریقی ملک الجزائر سے فرانسیسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 3 کے ایک میزبان نے طویل ترین براہ راست نشریات کا نیا علاقائی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

محرز رابیہ نامی صحافی نے شام چھ بجے سے سوموار کی صبح 10بجے تک اپنا پروگرام براہ راست بلا توقف پیش کرکے افریقی ملکوں میں طویل ترین پروگرام پیش کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ محرز رابیہ نے مسلسل 51گھنٹے لائیو نشریات پیش کیں۔ وہ ہر گھنٹے میں صرف پانچ منٹ آرام کے لیے وقفہ لیتا۔

الجزائری ریڈیو کی جانب سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رابیہ نے اکاون گھنٹے بلا توقف نشریات پیش کیں۔ اس نے اپنا پروگرام ہفتے کی شام چھ بجے شروع کیا اور سوموار کو صبح دس بجے تک مسلسل جاری رکھا۔ اس دوران اس نے کئی انٹرویوز کے ساتھ متعدد دیگر نوعیت کے معلومات پروگرام پیش کئے۔

طویل ترین نشریات کا یہ عالمی ریکارڈ ایک ایسے وقت میں قائم کیا گیا جب 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جا رہا تھا۔ریڈیو رپورٹ کے مطابق 2007 میں طویل ترین براہ راست نشریات کا ریکارڈ مراکش کے عماد القطبی نے ایف ایم ریڈیو سے ایک پروگرام کے پیش کرکے کیا تھا۔

عماد القطبی نے مسلسل 50 گھنٹے لائیونشریات پیش کی جب کی رابیہ نے 51 گھنٹے کا پروگرام براہ راست پیش کیا۔

مصنف کے بارے میں