صحت مند رہنے کیلئے ان چیزوں سے پر ہیز کریں!

صحت مند رہنے کیلئے ان چیزوں سے پر ہیز کریں!

صحت مند رہنے کیلئے ان چیزوں سے پر ہیز کریں!

لندن: کھانا کھانے کے بعد کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو ہم انجانے میں کرتے ہیں اور ہمیں یہ پتا ہی نہیں لگ پاتا کہ ان کا بہت زیادہ نقصان ہے اور ہم وقت گزرنے کے ساتھ صحت کے گھمبیر مسائل کا شکار ہونے لگتے ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کھانے کے بعد کون سے ایسے کام ہیں جو ہرگز نہیں کرنے چاہئیں۔
تمباکو نوشی
اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ کھانا کھاکرتمباکو نوشی شروع کردیتے ہیں،ان کا کہنا ہوتا ہے کہ اگر وہ کھانے کے بعد سگریٹ نہیں پئیں گے تو ان کے پیٹ میں گیس بھر جائے گی حالانکہ یہ بالکل غلط خیال ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھانے کے فوری بعد ایک سگریٹ پینا ایسے ہی کہ انسان نے10سگریٹ پی لئے ہوں یعنی کھانے کے بعد ایک سگریٹ کا نقصان 10سگریٹوں جتنا ہوگا۔
پھل کھانا
یہ ایک بہت ہی عام عادت ہے اور اسے کافی صحت مند بھی سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ انتہائی خطرناک ہے کیونکہ اس طرح پیٹ میں گیس اور سینے کی جلن کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔پھل کھانے کے لئے بہترین وقت کھانے سے قبل کا ہے جس کی وجہ ماہرین غذا یہ بتاتے ہیں کہ پھلوں کو ہضم ہونے کے لئے مختلف طرح کے انزائمز کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ کھانا کھانے کے بعد میسر نہیں ہوتے۔ویسے بھی خالی پیٹ پھل کھانے سے آپ ان میں موجود لحمیات، فائبر، چینی اور دیگر فوائد کا زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
سونا
رات کا کھانا کھانے کے بعد ایک دم مت سوئیں بلکہ تھوڑی سی چہل قدمی کریں اور کھانے کو ہضم ہونے کے لئے وقت دیںورنہ پیٹ میں گیس، بد ہضمی اور جلن رہے گی۔اس کے علاوہ اس عادت کی وجہ سے موٹاپا بھی ہوگا۔
نہانا
کھانے کے بعد ہمارے خون کی سپلائی ہاتھوں اور ٹانگوں کی طرف بڑھ جاتا ہے اور معدے میں خون کی سہلائی کم ہونے لگتی ہے لیکن کھانے کے فوراًبعد نہانے سے یہ تمام نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور معدہ کمزور ہونے لگتا ہے۔
چائے پینا
سگریٹ کی طرح کھانے کے بعد چائے کی عادت بھی بہت زیادہ عام پائی جاتی ہے۔چائے کی وجہ سے کھانے میں موجود آئرن جسم میں ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے۔اگر ہمارے جسم میں آئرن کی مناسب مقدار موجود نہ ہوتو ہم خون کی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے دیگر بیماریاں اور صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔