گلوکار طاہر شاہ کا سرپرائز منظر عام پر آ گیا

پاکستانی نامور گلوکار طاہر شاہ نے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے پر ایک سرپرائز دینے کا وعدہ کیا تھا جو آخر کار سب کے سامنے آگیا۔

گلوکار طاہر شاہ کا سرپرائز منظر عام پر آ گیا

پاکستانی نامور گلوکار طاہر شاہ نے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے پر ایک سرپرائز دینے کا وعدہ کیا تھا جو آخر کار سب کے سامنے آگیا۔ اپنی منفرد گلوکاری کے باعث مشہور ہونےوالے طاہرشاہ نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دیں گے ۔اپنی منفرد گلوکاری کے باعث مشہور ہونےوالے طاہرشاہ نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے مداحوں کو سرپرائز دیں گے ۔

طاہر شاہ کے گانے اینجل کو ایریزونا میں ہونے والے ایپکس شارٹ فلم اینڈ میوزک ویڈیو فیسٹیول میں ایپکس ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی نئے ہالی ووڈ فلم 'آئی ٹو آئی' کا بھی اعلان کردیا۔انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں دکھایا گیا کہ طاہر شاہ نے اس فیسٹیول میں شرکت کی جہاں طاہر شاہ کا شمار سرپرائز سلیبریٹیز مہمان کی فہرست میں کیا۔اس فیسٹیول میں طاہر شاہ نے اپنی فلم 'آئی ٹو آئی' کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہالی ووڈ میں ان کی ڈیبیو فلم ہے، فلم کی کہانی بتاتے ہوئے طاہر شاہ نے کہا کہ یہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس کی پروڈکشن ان کی اپنی کمپنی کرے گی۔