کروڑوں سال پرانی چھپکلی کے فوسل میں جنین دریافت

کروڑوں سال پرانی چھپکلی کے فوسل میں جنین دریافت

سڈنی:  آسٹریلوی سائنسدانوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے چین کے 250ملین سال پرانی خوفناک سر والی چھپکلی کے فوسل کے اندر جنین دریافت کیا ہے۔

کوئینز لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جوناتھن ایچیسن نے کہا کہ یہ دریافت اس قبل از تاریخ جانوروں کے گروپ کی پیدائش کا پہلا ٹھوس ثبوت ہے، اس سے قبل یہ خیال کیا جاتا تھا کہ وہ انڈے دیتے ہیں۔ ایچیسن نے کہا کہ دودھ پلانے والے ایسے جانوروں میں زندہ بچہ پیدا کرنا معروف ہے، جس کی مادہ میں جنین کو پروان چڑھانے کیلئے رحم موجود ہے۔ چھپکلیوں اور سانپوں میں بھی زندہ بچے پیدا کرنا معمول کی بات ہے۔

ان جانوروں میں بچے عموماً اپنی ماں کے اندر پرورش پاتے ہیں اور انڈہ توڑے بغیر باہر آتے ہیں۔ یہ فوسل ایک بحری جانور جس کی انتہائی ناقابل یقین طویل گردن ہے۔ آر چوسائورو مورف کی کیٹگری میں آتا ہے۔ یہ جانور ٹرائی ایسک دور کے وسط میں چین کے جنوبی حصوں میں کم پانی والے سمندروں میں گھومتا تھا۔

سائنسدانوں نے یہ فوصل جنوب مغربی چین میںلیوانگ بائیوٹا کے مقام سے حاصل کیا اور وہ اس کو دیکھ کر انتہائی پریشان ہوگئے کیونکہ ایسا فوسل ملا تھا جو اس سے قبل پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ہیفی ٹیکنالوجی کے پروفیسر جن لائیو نے کہا کہ جب اس نے یہ نمونہ دیکھا تو وہ بھونچکا گیاتھا تاہم اسے اس بارے میں یقین نہیں تھا آیا اندر پایا جانے والا جنین مادہ کا درحقیقت  بچہ تھا۔لائیو نے کہا کہ قریبی معائنے اور مزید تیاری پر ہم نے کوئی غیرمعمولی چیز پائی۔

مزید ارتقائی تجزیے سے پتا چلا کہ اس قسم کے وسیع گروپ کے پرندوں جن میں مگرمچھ، ڈائیناسور اور پردارسوسمار اور دوسرے جانوروں میں زندہ پیدائش کا پہلا کیس ہے۔ اس کے علاوہ یہ 50ملین سال تک والے اس گروپ میں دوبارہ عمل انگیزی کی بائیولوجی کے ثبوت کو تقویت پہنچاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں