مسجد الحرام میں روزانہ 200 گیلن عرق گلاب صفائی کیلئے استعمال

مسجد الحرام میں روزانہ 200 گیلن عرق گلاب صفائی کیلئے استعمال

مکہ : مسجد الحرام اور خانہ کعبہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان یہاں حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں۔ ان جگہوں کی صفائی ستھرائی کے لئے روزانہ 200 گیلن عرق گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔ ان مقامات پر صفائی ستھرائی اور حجاج ومعتمرین کی شبابہ روز خدمت میں 1245 ملازمین مصروف عمل رہتے ہیںحج کے دنوں میں اس تعداد میں 470 ملازمین کا اضافہ کردیا جاتا ہے جس کے بعدمجموعی تعداد 1715 ہو جا تی ہے۔ ان میں 210 خواتین ملازمائیں بھی شامل ہوتی ہیں۔
ماہ صیام میں عمرہ سیزن کے دوران 131 اضافی خواتین کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کی طہارت ونظافت میں کام کرتی ہیں ۔ صفائی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید آلات اور مشینوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ ان میں عرق گلاب بھر کر مسجد کے فرش، راہ داریوں اور گیلریوں میں چھڑکا جاتا ہے۔ خادمین بیت اللہ حرم مکی کے فرش کی دھلائی کے ساتھ الشاذروان، غلاف کعبہ، حجر اسود اور دیگر اہم مقامات پر روزانہ پانچ بار خوشبو کا چھڑکاو¿ کرتے ہیں۔ یہ چھڑکاو¿ پانچوں نمازوں کیساتھ کیا جاتا ہے۔