ماہرہ خان اگلی فلم میں ہاورن شاہد کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گی

ماہرہ خان اگلی فلم میں ہاورن شاہد کے ساتھ کام کرتے ہوئے نظر آئیں گی

اسلام آباد: معروف اداکارہ ماہرہ خان اگلی فلم میں ایک نئے اداکار کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کامیاب فلم دینے والی اداکارہ اب پاکستان میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ہارون شاہدکے ساتھ فلم کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔رئیس فلم میں ماہرہ خان کی اداکاری کو پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا گیا ۔

اداکارہ اب ہارون شاہدکے ہمراہ ہدایت کار شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ  فلم میں کام کرنے کیلئے آڈیشن کی کال خود شعیب منصور نے کی جس کے بعد میں کامیاب رہا اور مجھے فلم میں کام کا موقع مل گیا۔

اپنی گلوکاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 'میں نے اس فلم میں زیب بنگش کے ساتھ ایک گانا بھی گایا ہے. اس فلم میں 5 سے 6 گانے موجود ہیں اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ فلم کے کچھ گانوں کی کمپوزیشن کے لیے مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا۔خیال رہے کہ شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، اس فلم کی کہانی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔ فلم 'ورنہ' کی ریلیز رواں سال عید پر متوقع ہے۔