جرمنی میں بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پاکستانی کو سزا

جرمنی میں بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے پاکستانی کو سزا

برلن:  جرمن عدالت نے مہاجرین کے ایک کیمپ میں ایک بچی کو جنسی طور پر  ہراساں کرنے والے ایک پاکستانی کو سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی شہری کو ایک سال اور آٹھ ماہ کی زیر نگرانی قید کا حکم سنایا۔ جرمن عدالت میں ستائیس سالہ پاکستانی نوجوان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت پر واضح کیا کہ وہ اپنے اس اچانک فعل کا ارتکاب کرنے پر شرمندہ ہے۔

واضع رہے کہ متاثرہ لڑکی کا والد اس پاکستانی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران پولیس کی گولی سے ہلاک ہو گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں