ہالی وڈ میں صنفی تعصب سے ریزی ودھر سپون اکتاہٹ کا شکار

ہالی وڈ میں صنفی تعصب سے ریزی ودھر سپون اکتاہٹ کا شکار

ہالی وڈ میں صنفی تعصب سے ریزی ودھر سپون اکتاہٹ کا شکار

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ ریزی ودھر سپون ہالی وڈ میں پائے جانے والے صنفی تعصب سے اکتا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اداکاراﺅں کے ساتھ برتا جانے والا تعصب ختم کیا جائے۔ اداکاراﺅں کو ہالی وڈ کی فلموں میں زیادہ تر ایسے کردار دیئے جاتے ہیں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی جس سے بہترین اداکارہ بھی معمولی بن کر رہ جاتی ہے۔

بس بہت ہو چکا اب تبدیلی آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں صرف فلم نہیں بلکہ ٹی وی اور تھیٹر پر بھی اداکاراﺅں کو کم سے کم معاوضوں پر لیا جاتا ہے اور 35 سال سے زیادہ عمر کی اداکاراﺅں کے ساتھ توخصوصی امتیاز برتا جاتا ہے۔ 40 سالہ ریزی نے یونویرسٹی آف کیلی فورنیا کی ایک تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں خواتین کا مقام کم تر ہوتا جارہا ہے۔

ریزی فلم واک دی لائن کا بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ رکھتی ہیں۔ ان دنوں وہ ٹی وی اور فلم پروڈکشن میں مصروف ہیں اور اپنی فلموں اور ڈراموں میں خواتین کو نمایاں کردار دے رہی ہےں۔ ان کی آنے والی ایچ بی او سیریز بگ لٹل لائز ہے جس میں وہ نکول کڈ مین ، شیلین وڈلی اور لارا ڈرن کے ساتھ نظر آئیں گی۔