انسٹاگرام جلد صارفین کیلئے ملٹی فوٹو اور ویڈیوز کا نیا فیچر متعارف کرائے گا

لاہور: تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”انسٹاگرام“ جلد بیک وقت کئی تصاویر پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کروائے گی۔

اس فیچر کی مدد سے 10 تصاویر یا ویڈیوز کو بیک وقت پوسٹ کیا جا سکے گا اور انسٹاگرام صارفین انہیں کسی عام پوسٹ کی طرح ہی دیکھ سکیں گے۔فی الحال یہ فیچر بِیٹا ورژن میں دستیاب ہے جبکہ عام صارفین اسے استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
توقع ہے کہ بہت جلد انسٹاگرام کا یہ البم فیچر صارفین کے استعمال میں ہوگا۔اس بات کا بھی امکان ہے کہ اس کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے شیڈول پوسٹس کا فیچر بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے۔